ضروری ہے کہ جنگ کی بجائے امن اور ترقی کے لئے کوششیں کی جائیں،اسفندیار ولی خان

Published on March 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

کوئٹہ/چارسدہ (یواین پی)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ، جنگیں جب بھی ہوئیں یہ اپنے پیچھے تباہی اور بربادی کی داستانیں چھوڑ کر گئی ہیں اس لئے ضروری ہے کہ جنگ کی بجائے امن اور ترقی کے لئے کوششیں کی جائیں ، افغانستان میں امن عمل خوش آئند لیکن اس میں افغان حکومت سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو حصہ بنایا جائے پرامن افغانستان پورے خطے کی ضرورت ہے ، وفاقی حکومت بچگانہ حرکتیں ترک کردے غریب عوام پر ٹیکسوں کا اتنا بوجھ لا ددیا گیاہے کہ عوام کے لئے سفید پوشی کا بھرم قائم رکھنا مشکل ہوگیا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ولی باغ چار سدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے این پی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان بھی موجود تھے ۔اصغرخان اچکزئی نے پارٹی سربراہ کو صوبے کی سیاسی و تنظیمی صورتحال سیانہیں آگاہ کیا اور صوبائی قیادت کے اٹھائے گئے فیصلوں سے متعلق بریفنگ دی ۔اے این پی کے مرکزی صدر نے تنظیمی صورتحال اور صوبائی قیادت کے فیصلوں کی تائید کرتے ہوئے اس پر اطمینان کااظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی ہمیں حکومت ، مراعات اور کرسی کی کوئی فکر نہیں مگر عوام کی مشکلات پر چپ نہیں سادھ سکتے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا طرز حکمرانی بچگانہ ہے عوام پر مسلسل ٹیکس لگائے جارہے ہیں ، گیس ، بجلی سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ حکومتی اراکین سب کچھ ٹھیک کا راگ الاپ رہے ہیں جو تشویشناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پورا خطہ امن ،ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے خطے کے تمام ممالک کا فرض بنتا ہے کہ وہ اچھے ہمسایوں کی حیثیت سے رہیں جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں جنگیں جب بھی ہوئیںیہ اپنے ساتھ خونریزی لائیں اور اپنے پیچھے تباہی اور بربادی کی داستانیں چھوڑ کر گئیں اس لئے ضروری ہے کہ جنگ کی بجائے امن اور افراتفری کی بجائے ترقی کے لئے کام کیا جائے ۔ اے این پی سربراہ نے کہا کہ افغانستان میں حالیہ عرصے کے دوران امن مذاکرات اور امن عمل انتہائی خوش آئند لیکن اس میں افغان حکومت اور تمام سٹیک کو اعتماد میں لیا جاے بعد ازای اصغرخان اچکزئی نے مردان میں صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی سے ملاقات کی دریں اثنا صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی پنجاب یونیورسٹی میں پشتون طلبا کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے لئے لاہور چلے گئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题