پسرور: وائس چیئرمین کے بھائی کی شادی شدہ لڑکی سے زیادتی

Published on April 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 503)      No Comments

666
پسرور(یو این پی) تھانہ صدر کی حدود اونچا پہا ڑنگ میں وائس چیئرمین کے بھائی سمیت پانچ افراد کی 18سالہ شادی شدہ لڑکی سے اغوا کے بعد گینگ ریپ۔ اوباش لڑکی کو ز خمی حالت میں چھوڑ کر فرار دونوں تھانوں کی پولیس جگہ کا تعین کرتی رہی متاثرہ لڑکی کی بیوہ والدہ اپنی بیٹی کو مقدمہ کے اندراج کے لیے لے کر دونوں تھانوں کے چکر لگا لگا کر ذلیل و خو ار کر تے رہے۔ دونوں تھانوں کا با اثر افراد کے خلاف مقد مہ درج کرنے سے انکا ر کر دیا۔ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم وزیر اعلیٰ پنجاب ہاؤس کے سامنے خود کشی کر لیں گے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی میڈیا سے گفتگو، واقعات کے مطابق نارووال کی رہائشی 18 سالہ راشدہ کی شادی چھ ماہ قبل پسرور کے گاؤں اونچا پہاڑنگ میں تنویر نامی نوجوان سے ہوئی اور شروع ہی سے دونوں میاں بیو ی کا آپس میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور اس وجہ سے راشدہ کچھ عرصہ قبل تنویر کو چھوڑ کر اپنے میکے مائی والا نارووال چلی گئی ، والد نہ ہونے کی وجہ سے وہ دونوں ماں بیٹی کسی کے گھر میں کام کر نے لگیں ۔ راشدہ کی والدہ سکینہ نے بتایا کہ میری بیٹی کام پر جا رہی تھی کہ شاہد،وار ث مستقم اور دو نا معلوم افراد نے اسے اغوا کر کے تھانہ صدر کی حدود اونچا پہاڑنگ کے قریب ایک باغ میں لے گئے اور باری باری ساری رات راشدہ کو ذیادتی کا نشانہ بنا تے رہے ا ور صبح لڑکی کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے اور جب مجھے پتہ چلا تو میں تھانہ صدر پسرور میں ملزمان کے خلاف مقد مہ کے اندراج کے لیے گئی تو انہوں نے ڈی ایس پی اسد اسحاق کے پاس بھیج دیا ڈی ایس پی نے کہا کہ آپ تھانہ صدر نارووال جائیں آپ کا مقدمہ وہاں درج ہو گا میں تھانہ صدر نارووال بیٹی کو لے کر گئی مگر وہاں بھی پولیس نے کہا کہ مائی چلی جاؤ آپ کا مقد مہ تھانہ صدر میں درج ہو گا میں اپنی بیٹی کو ز خمی حالت میں لے کر در در کے دھکے کھا رہی ہو ں میری کوئی نہیں سنتا ۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ صدر پسرور میاں قدیر نے ہمیں رات ایک بجے فون کر کے بلایا اور ساری رات ہمیں تھانہ میں ذلیل و خو ار کرتا رہا اس کے بعد بھی مقدمہ درج نہ کیا کیوں کہ اس میں یونین کونسل تحت پور کے منتخب وائس چےئر مین کا بھائی بھی شامل ہے اس لئے پولیس ہماری نہیں سنتی متاثرہ لڑکی کی والدہ سکینہ نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قوم کی اس بیٹی کو انصاف نہ ملا تو وہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہاؤس کے سامنے خود کشی کرنے پر مجبور ہو جائے گی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题