پشاور: طالبعلم کی ہلاکت کے خلاف زرعی یونیورسٹی کے طلبا سڑکوں پر آگئے

Published on April 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

444
پشاور(یواین پی)پشاور میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے کے باعث طالب علم کی ہلاکت کے خلاف زرعی یونیورسٹی میں طلبہ سڑکوں پرنکل آئے۔  مشتعل طلبہ نے یونیورسٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔تفصیلات کےمطابق زرعی یونیورسٹی کے طالب علم بہادر خان کو پیٹ میں تکلیف کی شکایت ہوئی تو اسے خیبر ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا مگر ہسپتال میں ڈاکٹر کے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے اس کی موت واقع ہو گئی جس کے خلاف زرعی یونیورسٹی کے طلباء نے مین یونیورسٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ یونیورسٹٰی روڈ شہر کی مین شاہراہ ہونے کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ شہریوں نے مزاحمت کر کے روڈ کھولا تو مظاہرین کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال تک محدود ہونا پڑا جہاں پولیس نے ان پر لاٹھی چارج بھی کیا۔مشتعل طلباء نے غفلت کے مرتکب ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی درج کرنے کا مطالبہ کیا۔طلباء کے پرزور احتجاج کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جس کے باعث عوام خود سڑک کھولنے پر مجبور ہو گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes