کوئٹہ ،چمن میں روغانی روڈ پر ایف سی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکاروں سمیت3 زخمی

Published on February 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 505)      No Comments

7
کوئٹہ(یوا ین پی)بلوچستان کے ضلع چمن میں ایف سی کی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔زرائع کے مطابق منگل کو روغانی روڈ پر ایف سی کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکاروں اور ایک راہ گیر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے فوری طور پر زخمی اہلکاروں کے ناموں کی شناخت نہیں ہوسکی ہیں ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy