بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پانچ ملکی دورے کے چوتھے مرحلے میں واشنگٹن پہنچ گئے

Published on June 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

07
واشنگٹن (یو این پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پانچ ملکی دورے کے چوتھے مرحلے میں واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ وہ امریکی کانگرس کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کے علاوہ براک اوباما سے ملاقات کریں گے۔دنیا کا بڑا جمہوری ملک ہونے کے دعویدار بھارت کے وزیراعظم واشنگٹن پہنچے تو ان کا استقبال معمولی درجے کی دوسرے درجے کی عہدیدار نتالی جونز نے کیا جو امریکا کی ڈپٹی چیف آف پروٹوکول ہیں۔ ان کے ساتھ امریکا میں بھارتی سفیر ارون سنگھ اور بھارت میں امریکی سفیر رچرڈ راہول ورما موجود تھے جبکہ بھارتی سفارتخانے کی طرف سے لائے گئے لوگ موجود تھے۔وہ امریکا میں قیام کے دوران اوباما کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک میں دفاع، سلامتی اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ اور اب تک ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کریں گے اور نیوکلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے امریکا سے مدد کی درخواست کریں گے۔ مودی امریکی صدر کی دعوت پر امریکا آئے ہیں۔ مودی کے دو ہزار چودہ میں وزیراعظم بننے کے بعد سے دونوں رہنماؤں کی یہ ساتویں ملاقات ہے اور اتحادی ملک نہ ہونے کے باوجود بھارتی وزیراعظم سے قریبی تعاون کو اوباما کی کامیاب خارجہ پالیسی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ امریکا ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر کے مقابلے کیلئے بھارت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy