ریاست کی تاریخ میں گذشتہ 63 سالوں میں 63 کلومیٹر سڑکیں بھی نہیں بنائی گئیں؛چوہدری عبدالمجید

Published on April 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 622)      No Comments

index
میرپور(یوا ین پی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجیدنے کہاکہ ریاست کی تاریخ میں گذشتہ 63 سالوں میں 63 کلومیٹر سڑکیں بھی نہیں بنائی گئیں۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ایجوکیشن کوفوکس رکھا، 6 یونیورسٹیاں، 3 میڈیکل کالج قائم کیے۔ میرپورمیڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز یونیورسٹی کا آرڈیننس جاری کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیااور آزادکشمیرمیں ڈیول کیرج سڑکیں بنوائیں۔ اگلے ماہ الاظہرطرز کی جنوب ایشیاء کی عظیم انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کھڑی شریف اور ملٹری کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اہلیان میرپورکے لیے میگاپراجیکٹس دیئے۔ منگلا میرپورڈیول کیرج سڑک ،0 200 کنال رقبہ پرمشتمل مرکزی قبرستان ، ریونیواکیڈمی سمیت آزادکشمیر میں ہائیر ایجوکیشن پیکج بھی ہم نے دیا۔ پونے پانچ سالوں میں کسی کے پاس کھانے کی دعوت میں نہیں گیا۔ 42 سالہ سیاسی سفرمیں ایک ایک فرد کے مسائل سے واقف ہوں جس کی بنیاد پرخود لوگوں کے پاس جاکرمسائل حل کیے۔میرا کوئی قبیلہ اوربرادری نہیں میں صرف انسان اور مسلمان ہوں اور خدمت خلق میرااورمیری جماعت کا ایجنڈاہے۔ میں نے اقتدار میں آتے ہی علاقائی اور قبیلائی سیاست کا خاتمہ کیا۔ انسانیت کی خدمت اور فلاح بہبود سے ہی خطہ کی تعمیروترقی اور عوام کی خوشحالی ممکن ہے۔ برصغیر میں اسلام کے فروغ کا سہرا اولیاء کرام اور مبلغین اسلام کے سرہے۔ تبلیغ اسلام کے اعتراف میں میرپور اسلام گڑھ پلاک روڈ کوعظیم مبلغ وممبرقانون ساز اسمبلی پیرمحمدعتیق الرحمان کے جد امجد ممتاز روحانی شخصیت حضرت حافظ محمدفاضل فیض پور کے نام سے منسوب کیاہے۔ علامہ پیرمحمدعتیق الرحمان اور حضرت پیرمحمدفاضل کی اس خطہ میں دینی تعلیم کے فروغ کے لیے بڑی خدمات ہیں۔ انٹرنیشنل اسلامک کھڑی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی پیرمحمدعتیق الرحمان اگلے چند دنوں میں اپنے دست مبارک سے رکھیں گے ۔ اس یونیورسٹی کا دین اسلام کے فروغ میں اہم کردار ہوگا۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے جڑی کس کے قیام پرجمعیت علماء جموں و کشمیرکے صدرآستانہ عالیہ فیض پورکے سجادہ نشین ممتاز روحانی شخصیت و ممبراسمبلی پیرمحمدعتیق الرحمان کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمشیرحکومت شوکت راجہ ایڈووکیٹ، ممبراسلامی نظریاتی کونسل سیدغلام یاسین گیلانی سمیت پیپلزپارٹی کے کارکنان اور میڈیانمائند گان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید نے کہاکہ دنیاگلوبل ویلج ہے کوئی ملک اور قوم تعلیم کی ترقی کے بغیر معاشی واقتصادی ترقی نہیں کرسکتے۔وزیراعظم آزادکشمیرنے کہاکہ آزادکشمیرمیں ہم نے جوتعلیمی پیکج دیا اس سے آزادکشمیربھرکے دوردراز پسماندہ علاقوں کے عوام بھی مستفید ہونگے۔انھوں نے کہاکہ سابق صدر سردارمحمدعبدالقیوم خان نے 1970 میں ایجوکیشن کا پیکج دیا اس کے بعد ہم اقتدار میں آتے ہی ایجوکیشن کوفوکس کیا۔ آزادکشمیرمیں عام اور غریب آدمی تک ایجوکیشن کی تمام سہولیات ان کی دہلیز پرپہنچانے کے لیے ہم نے ایجوکیشن کوفوکس کیا جس کے باعث آزادکشمیربھرمیں 6 یونیورسٹیاں، 3 میڈیکل کالج، سینکڑوں سکولوں وکالجوں کی اپ گریڈیشن کی اورہماری حکومت نے ہی ہائیرایجوکیشن پیکج بھی دیا۔ اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کھڑی شریف میں قائم کررہے ہیں۔ ملٹری کالج کابھی سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ انھوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں گذشتہ 63 سالوں سے سیاست میں بلند وبانگ دعوے کرنے والوں نے 63 کلومیٹر سڑکیں بھی نہیں بنائی جبکہ اپنے گاؤں میں کوئی سکول وکالج بھی نہیں بناسکے۔ ہم نے آزادکشمیرمیں میگاپراجیکٹس دیئے یونیورسٹیاں اور کالج بنائے اور لوگوں کوجدید سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈیول کیرج سڑکیں دیناشروع کیں تو ہمارے مخالفین نے ہمیں تنقید کانشانہ بنانا شروع کر دیا۔ انھوں نے کہاکہ میں اپنے42 سالہ سیاسی سفرمیں عوام میں رہااور عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔ انھوں نے کہاکہ برادریوں اور علاقوں کے نا م پرسیاست کرنے والوں کوآمدہ انتخابات میں عبرت ناک شکست ہوگی۔ آزادکشمیر کے باشعور عوام پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ دیں گے۔ جمعیت علماء جموں و کشمیرکے صدرآستانہ عالیہ فیض پورکے سجادہ نشین ممتاز روحانی شخصیت و ممبراسمبلی پیرمحمدعتیق الرحمان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے آزادکشمیرمیں تعمیروترقی ، تعلیمی اور دینی امور سمیت دیگر عوامی خدمات پرانھیں شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی حکومت کی طرف سے عوامی فلاح وبہبود کے لیے بلاتخصیص اٹھائے جانے والے اقدامات سے ریاست بھرکے عوام استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے قیام سے ملت اسلامیہ مستفید ہوگی۔ کھڑی شریف میں اسلامی یونیورسٹی کاقیام انتہائی بڑاکارنامہ ہے۔ انھوں نے کہاکہ میرپوراسلام گڑھ پلاک سڑک بھی اہلیان علاقہ کے لیے ایک بڑ اتحفہ ہے جبکہ دھان گلی پلاک سڑک منصوبے کی تکمیل سے خطہ کے لوگوں کوجدید اور تیز ترین سفری سہولیات میسر آسکیں گی جس پرخطہ کے لوگ وزیراعظم کے شکرگزارہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy