پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان داعش کی ہٹ لسٹ پر

Published on April 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

444
لندن(یو این پی) برطانیہ کے دو نامور پاکستانی نژاد مسلم سیاست دانوں بزنس سیکرٹری ساجد جاوید اور کنزرویٹیو پارٹی کی سابق چیئرمین سیدہ وارثی کو داعش نے اپنی ‘ہٹ لسٹ’ میں شامل کر لیا۔ دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم نے انگریزی زبان میں شائع ہونے والے اپنے جریدے ‘دابق’ دونوں نامور سیاست دانوں پر ‘کفر کا نظام’ نافذ کرنے کا الزام عائد کیا۔ رپورٹ میں جریدے کے حوالے سے بتایا گیا کہ ‘ایسے مرتد کافروں سے زیادہ قتل کے مسحق ہیں۔ ‘دونوں سیاست دانوں کا جریدے کے آرٹیکل پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا تاہم ماضی میں دونوں شدت پسندی کی کھل کر مذمت کرتے رہے ہیں۔ آرٹیکل میں ان علما کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جو داعش پر تنقید کرتے ہیں اور کہا گیا کہ ایسے علما کو ذبح کر دینا چاہیے۔ جریدے میں برسلز حملے کے ملزمان کو شناخت کرتے ہوئے ان کی تعریف کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog