بونیر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پرویز خٹک کے مشیر سورن سنگھ ہلاک

Published on April 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 635)      No Comments

3
بونیر:(یو این پی)بونیر کے علاقے پیر بابا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر سورن سنگھ ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سورن سنگھ کسی پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ پیر بابا بازار کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گئے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا مگر ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سورن سنگھ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ڈپٹی کمشنر بونیر کو فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سورن سنگھ وزیر اعلی پرویز خٹک کے مشیر براے اقلیتی امور تھے اور پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes