الخیرفاؤنڈیشن کا کوٹ ادومیں اورفن ہاؤس عنقریب مکمل ہوجائے گا

Published on April 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 499)      No Comments

Al-Khair Foundation Orphan House Kot Addu
امام قاسم کی قیادت میں یتیم اوربے سہارا بچوں کی محرومیوں کامداواکر یں گے
لاہور(یواین پی) الخیر فاؤنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم کی خصوصی ہدایات پر یتیم اوربے سہارابچوں کی کفالت اورمعیاری تعلیم وتربیت کیلئے احسان پور کوٹ ادو میں جدیدطرز پرایک شاندار” اورفن ہاؤس” کی تعمیرجاری ہے اوراس کوعنقریب پایہ تکمیل تک پہنچادیاجائے گا۔اس اورفن ہاؤس میں یتیم اوربے سہارابچوں کوخوراک،لباس ،تعلیم وتربیت،ادویات اورغیرنصابی سرگرمیوں سمیت زندگی کی تمام بنیادی ضروریات مفت مہیا کی جائیں گی جبکہ ان کی کردارسازی کابھی خاص خیال رکھاجائے گا۔گذشتہ دنوں الخیرفاؤنڈیشن کی ٹرسٹی بیگم فوزیہ مبشر اور قائمقام کنٹری ہیڈ عمران نثار نے الخیرفاؤنڈیشن کے سینئر منیجر محمدساجد کے ہمراہ احسان پورکوٹ ادومیں زیرتعمیر اورفن ہاؤس کے تعمیراتی معیاراورکام کی رفتارکاتفصیلی جائزہ لیااورمجموعی طورپرکام کومعیاری اورتسلی بخش قراردیا۔انہوں نے وہاں کام کرنیوالے ہنرمندوں اورمزدورں سے کہا کہ الخیرفاؤنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم کسی صورت اورفن ہاؤس کی مضبوطی اورخوبصورتی پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔امام قاسم کی قیادت میں الخیرفاؤنڈیشن یتیم اوربے سہارا بچوں کی محرومیوں کامداواکرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل پریتیم اوربے سہارا بچوں کاپوراحق ہے ،انہیں ہرگزتنہا اوربے یارومددگار نہیں چھوڑاجاسکتا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme