پانامہ لیکس‘ خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی کا سراج الحق سے رابطہ

Published on April 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

3
اسلام آباد(یوا ین پی)پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے ایک دوسرے سے رابطے مزید تیز ہوگئے۔ خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔پیپلزپارٹی،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے پانامہ لیکس پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔یواین پی کے مطابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے درمیان اس معاملے پر اہم گفتگو ہوئی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ جس میں پانامہ لیکس پر متفقہ ٹرمز آف ریفرنس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy