متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر ضروری انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں،ڈی سی او

Published on July 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 754)      No Comments
Graphic1
جھنگ(یو این پی)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فلڈ پلان2015-16کے تحت تمام تر ضروری انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں اور اس سلسلہ میں ہنگامی بنیادوں پرمتعلقہ افسران کی ڈیوٹیاں لگا موثرکوآرڈی نیشن کی جارہی ہے اور اس ضمن میں حفاظتی بندوں کی مرمت کے کام کی سخت مانیٹرنگ کرنے کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر سیلابی پانی کی صورتحال اورحفاظتی بندوں کا معائنہ بھی کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے دریا کے پیٹ میں واقع علاقوں میں پانی سے صرف فصلات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ مکانات اور مال مویشی محفوظ ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی کی آمد کو فلڈ شمار کیا جاتا ہے جبکہ اس وقت ایک لاکھ 30ہزار کیوسک پانی کی آمد ہے ۔انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ سیلاب سے متعلقہ معلومات حاصل کرنے کیلئے فون نمبر047-9200110 فلڈ کنٹرول روم رابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنراور ٹی ایم اے آفس میں بھی فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کے تمام مواضعات میں پانچ پانچ رضاکاروں کی تعیناتی کرکے سیلاب کے حوالہ سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog