کرپشن کے خاتمے میں میڈیا کا کردار روزِ روشن کی طرح عیاں ہے صحبان عارف

Published on April 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 617)      No Comments

SEHBAN INCHARGE ANTI CORRUPTION CELL
راولپنڈی (یواین پی)کرپشن ایک ناسور ہے جسکی بدولت پاکستانی قوم بالخصوص نوجوان نسل مایوسی کا شکار ہے۔کرپشن کے خاتمے میں میڈیا کا کردار روزِ روشن کی طرح عیاں ہے ۔مثبت میڈیا کی بدولت کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے۔ذرد صحافت کی بدولت پاکستانی معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہے لہذا ذرد صحافت اور کرپشن کے خلاف ہمارا جہاد جاری رہے گا۔ان خیا لات کا اظہار آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت اور راولپنڈی ڈویژن کے انچارج اینٹی کرپشن سیل صحبان عارف نے پنجاب کے انچارج فرقان ہاشمی کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن میں انچارج اہنٹی کرپشن سیل کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کیا۔ انچارج اینٹی کرپشن سیل راولپنڈی ڈویژن ملک صحبان عارف نے کہا ہے کہ میں دھرتی کا خادم ہوں۔کرپشن اور کرائم کے خلاف میرا جہاد جاری رہے گا۔راولپنڈی ڈویژن کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے میڈیا کے ساتھ ساتھ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں ،معروف سیاسی،سماجی،مذہبی،کاروباری ،ادبی شخصیات اور عوام الناس کا تعاون ازحد ضروری ہے۔ سرزمینِ پاکستان کی طرح جب تک ڈویژن، ڈسٹرکٹ،تحصیل،قصبے اور گاؤں کی سطح پر عوام اور خواص احساسِ ذمہ داری کے ساتھ کرپشن اور کرائم و دہشت گردی کے خاتمے کے لیے یکجان و متحد ہو کر اپنے فرائض ادا کریں۔صحبان عارف نے کرپشن ،کرئم اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تزکیہ نفس اور میڈیا کے مثبت کردار کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دینِ اسلام کی درخشندہ تعلیمات اور خدا خوفی تزکیہ نفس کے لیے انتہائی ضروری ہے جبکہ مثبت میڈیا ،مثبت تعلیمی نصاب کے ساتھ پاکستانی عوام کو مایوسیوں کے اندھیرے سے نکال سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme