کمال پارٹی نے پنجاب کا رخ کر لیا، آج لاہور میں دفتر کا افتتاح ہو گا

Published on April 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

666
لاہور(یواین پی)پاک سر زمین پارٹی کی نظر اب دوسرے صوبوں پر۔ رضا ہارون کہتے ہیں کہ ہماری پارٹی کسی ایک شہر کی نہیں بلکہ ملک گیر جماعت ہے آج پنجاب اور پھر کے پی کے اور بلوچستان جائینگے۔ پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضا ہارون کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں پارٹی کو آرگنائز کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے ۔ آج پنجاب کے دل لاہور میں پارٹی کے آفس کا افتتاح کرینگے اور اپنی تنظیم سازی شروع کریں گے۔ رضا ہارون کا کہنا تھا کہ پارٹی کو یونٹ یا سیکٹر نہیں بلکہ یوسی سطح تک آرگنائز کرینگے ۔ پارٹی میں نیک نام لوگوں کو لیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ اپنے اوپر لگائے گئے الزمات کا جواب دے۔ ایم کیو ایم میں کھلبلی مچی ہوئی ہے جس کے پاس نہیں آ رہا وہ بھی پریشان ہیں۔ ایک سوال پر رضا ہارون کا کہنا تھا کہ پہلے بھی خالد شمیم سے کسی تعلق کی تردید کر چکے ہیں دوبارہ تردید کرتا ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes