ورلڈ کبڈی لیگ میں لاہور لائنز کی مسلسل تیسری کامیابی، پنجاب تھنڈر کو شکست دیدی

Published on August 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments

1
لاہور ۔۔۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز نے ورلڈ کبڈی لیگ میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ رات بھارت کے شہر نئی دلی میں اپنے پہلے میچ میں پنجاب تھنڈر کی ٹیم کو66-44سے شکست دیدی، لاہور لائنز کی ورلڈ کبڈی لیگ میں یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے، لاہور لائنز کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو ناکوں چنے چبوا دیئے، اکمل شہزادڈوگر نے کامیاب19ریڈ کئے اور مین آف دی میچ قرار پائے، لاہور لائنز کے کھلاڑی پورے میچ میں حاوی رہے اور پنجاب تھنڈر کی ٹیم کو اٹھنے کا موقع ہی نہ دیامیچ کے پہلے کوارٹر میں شفیق چشتی اور لالہ سیف اللہ نے بھارتی کھلاڑیوں کو ٹف ٹائم دیا اور کئی پوائنٹس حاصل کئے، پہلے ہاف کا سکور 16-12رہا، لاہور لائنز کو 4پوائنٹس کی برتری حاصل رہی، دوسرے کوارٹر میں لاہور لائنز کی ٹیم نے میچ میں اپنی گرفت مضبوط کرلی،پنجاب تھنڈر نے میچ میں واپس آنے کی بہت کوشش کی مگر وہ پاکستان کے پنجاب کے شیروں کے سامنے بے بس رہے،لاہور لائنز کی لیڈ میں مزید اضافہ ہوگیا۔ دوسرے ہاف تک سکور 33-22 تھا، تیسرے کوارٹر میں لاہو لائنز کا پلڑا مزید بھاری ہوگیا۔ پنجاب تھنڈر کے کھلاڑیوں کے چہروں پر شکست نمایاں نظر آرہی تھی، لاہور لائنز کے ریڈر اکمل شہزاد ڈوگر، شفیق چشتی، نعیم سندھو اور محمد رمضان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد پوائنٹس لیکر اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط تر کردی، تیسرے کوارٹر میں لاہور لائنز کو 11پوائنٹس کی برتری حاصل تھی، سکور47-36رہا،چوتھے اور آخری کوارٹر نے لاہور لائنز نے 64-44سے کامیابی حاصل کرلی۔ اکمل شہزاد ڈوگر نے 19کامیاب ریڈ کرکے مین آف دی میچ کا اعزاز جیتا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog