نئی دہلی :کانگریس کی جمہوریت بچاؤ ریلی کا انعقاد

Published on May 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 463)      No Comments

555
 نئی دہلی: (یوا ین پی)بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے جمہوریت بچاؤ تحریک کا آغاز کر دیا گیا،اس دوران دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس اور کانگریس کے کارکنوں کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں جبکہ پولیس نے جمہوریت بچاؤ ریلی کی قیادت کرنے پر اپوزیشن جماعت کی صدر سونیا گاندھی ،نائب صدر راہول گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت اہم رہنماؤں کو حراست میں لے لیا جنہیں بعد ازاں پرتشدد مظاہروں کے خطرے کے پیش نظر رہا کر دیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز کانگریس پارٹی کی جانب جمہوریت بچاؤ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کانگریس پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ،ریلی کی قیادت پارٹی کی صدر سونیا گاندھی ،نائب صدر راہول گاندھی ،سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سابق وزیر دفاع اے کے انتھونی کررہے تھے ،دہلی پولیس نے کانگریس کی مرکزی قیادت کو حراست میں لے لیا جنہیں پارلیمنٹ سٹریٹ پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا تاہم کانگریس کے کارکنوں کی جانب سے پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر ان چاروں رہنماؤں کو کچھ ہی دیر بعد رہا کر دیا گیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق اس مارچ کا مقصد مرکز میں حکمران جماعت بی جے پی کیخلاف احتجاج کرنا تھا جس پر 36سو کروڑ روپے مالیت کے ہیلی کاپٹر خریداری کے معاہدے میں خرد برد کے الزامات ہیں جبکہ کانگریس کے کارکنوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ،کانگریس پارٹی کا موقف ہے کہ حکمران جماعت اترکھنڈ ،ارونا پردیش اور ہما چل پردیس میں کانگریس کی حکومتوں کو عدم استحکام سے دو چار کررہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog