رمضان ریلیف پیکج کے تحت ضلع وہاڑی میں4 رمضان بازار 3جون سے کام شروع کر دینگے ڈی سی او وہاڑی

Published on May 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 488)      No Comments

Veh
وہاڑی( یواین پی )ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے رمضان ریلیف پیکج کے تحت ضلع وہاڑی میں4 رمضان بازار 3جون سے کام شروع کر دینگے جہاں عوام کو اشیائے خوردونوش عام مارکیٹ کی نسبت سستے داموں میسر ہونگی یہ بات انہوں نے ڈی پی او غازی صلاح الدین کے ہمراہ رمضان بازاروں کے انعقاد کے سلسلہ میں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی شیخ محمد طاہر، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا عامر کیفی،ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ،ایس این اے شیخ محمد خرم سلیم ٹی ایم او وہاڑی میاں محمد اظہر جاوید، ٹی ایم او میلسی چودھری ندیم احمد ، ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر محسن علی،انجمن تاجران کے صدر میاں ساجد آصف، جنرل سیکریٹری راؤ خلیل احمد اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد نے کہا کہ رمضان بازار وہاڑی ڈی پی ایس سکول کے سامنے ،میلسی میں ریلوے روڈ کے ساتھ،بوریوالا میں کالج روڈ پر جبکہ گگو منڈی مین میں روڈ پر لگائے جائینگے رمضان بازاروں میں خریداری کے لیے آنے والی خواتین ،بیمار اور بوڑھے افراد کے سستانے کے لیے جگہ مختص کی جائے حوائج ضروریہ کے لیے ٹاٹیلٹس کی بھی سہولیت ہو گی جبکہ فوری طبی امداد کے لیے ڈسپنسری بھی قائم کی جائیگی تاجروں کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹور کا بھی سٹال ہو گا رمضان بازار کے اوقات صبح 9سے شام6بجے تک ہونگے گوشت کے معیار کے پیش نظر لائیو سٹاک کے سٹال پر گوشت صبح9بجے سے دوپہر12بجے تک دستیاب ہو گا البتہ چکن کا گوشت رمضان بازاروں کے پورے اوقات میں دستیاب ہو گا تمام رمضان بازاروں میں دکانداروں کے لیے الیکٹرانک کنڈے رکھنا لازمی ہیں ای ڈی او زراعت رمضان بازاروں کے فوکل پرسن ہوں گے رمضان بازاروں میں پارکنگ فری ہو گی ڈی پی او غازی صلاح الدین نے کہا کہ رمضان بازاروں کی سیکیورٹی کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ ہو گی انٹری گیٹ پر پولیس اہلکار، لیڈی پولیس کے علاوہ شہری دفاع کے رضا کار بھی موجود ہوں گے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes