او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں آج سے شروع ہوگا

Published on March 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائےخارجہ کونسل کا دو روزہ اجلاس آج سے اسلام آباد میں ہوگا، جس کے افتتاحی سیشن سے وزیراعظم عمران خان آج اہم خطاب کریں گے۔او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں تمام 57 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ، مبصرین اور دیگر مہمان شرکت کریں گے۔ سعودی وزیر خارجہ اجلاس کی صدارت باقاعدہ پاکستان کے حوالے کریں گے۔او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے افتتاحی اور اختتامی سیشن اوپن ہوں گے، ورکنگ گروپس کے بند کمرہ اجلاس ہوں گے جس میں قراردادوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پُرزور مذمت کی جائے گی۔ اجلاس میں افغانستان میں انسانی بحران کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog