آرمی چیف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا : ڈی جی آئی ایس پی آر

Published on May 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

army-chief
راولپنڈی(یواین پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بیجنگ میں چین کے وزیراعظم سےملاقات کی ہےجس میں اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں نےمل کر کام کرنے پر اتفاق بھی کرلیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف چین کی سرکاری دورے کے دوسرے روز چین کے وزیراعظم اور دیگر قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔آئی ایس پی آرسے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران چینی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اقتصاری راہداری منصوبوں کی سیکورٹی پر بھی غور کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چین کی سنٹرل ملٹری کے چیئرمین اور علاقائی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقاتیں کی ، ملاقاتوں میں اسٹریٹجک امورپر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام کیلئے چین اور پاکستان نے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes