بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے؛سی پی پی اے

Published on September 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments


کراچی(یواین پی)کے الیکٹر ک نے بھی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔کے الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ فیول چارجزکی مد میں 97 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست نیپرا کوموصول ہو گئی ہے۔نیپرا کے الیکٹر ک کی درخواست پر29 ستمبرکوسماعت کریگا۔ منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین پر ایک ارب 70 کروڑروپے کا بوجھ پڑے گابجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست اگست کے مہینے کیلیے دی گئی۔اس سے قبل سنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے بجلی 2روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی۔سنٹرل پاور پرچیزنگ(سی پی پی اے) ایجنسی نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دیتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes