سیاسی جماعتوں سمیت تمام اداروں میں کرپٹ عناصر قہر خداوندی میں آچکے ہیں؛صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

Published on May 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      1 Comment

PHOTO SET GENERALISTS
کرپٹ عناصر کیخلاف متعلقہ اداروں نے بروقت ایکشن نہ لیا اورغفلت کامظاہرہ کرکے اس سنہری موقع سے فائدہ نہ اٹھایا تو ایسے ادارے بھی قہرالہٰی کاشکارہوکرصفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے ۔صحافیوں کیساتھ بات چیت میں انکشافات
فیصل آباد (یو این پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے کہاکہ سیاسی جماعتوں سمیت تمام اداروں میں کرپٹ عناصر قہر خداوندی میں آچکے ہیں،پاک آرمی،نیب ،عدلیہ سمیت متعلقہ ادارے اگرکرپٹ اوردہشت گردعناصرکیخلاف کاروائی نہیں کریں گے تو یہ بھی غضب الہٰی کاشکارہوجائیں گے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار لاثانی سیکرٹریٹ پر پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اسلام کاامیج پوری دنیا میں بہترکرنے اوراستحکام پاکستان کیلئے ضروری ہوگیا ہے کہ ان بڑے بڑے مگرمچھوں کوفوری طور پر سخت سے سخت سزائیں دی جائیں ،اگر متعلقہ اداروں نے ان کیخلاف بروقت ایکشن نہ لیا اورغفلت کامظاہرہ کرکے اس سنہری موقع سے فائدہ نہ اٹھایا تو ایسے ادارے بھی قہرالہٰی کاشکارہوکرصفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے ۔ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے کہاکہ اب اللہ ورسولﷺ اوران کے محبوبوں سے محبت کرنیوالوں کادورشروع ہوچکاہے ،اب نیک،مخلص،محب وطن لوگوں کوغلبہ عطاکیاجائیگا،ایسے لوگ دنیا وآخرت میں امان پائیں گے جبکہ اس کے برعکس کرپٹ،غدار،ظالم ،قاتل،بھتہ خور،بے ادب اورگستاخ لوگوں کی آخرت میں تو بربادی ہونی ہی ہے دنیا میں ہی ذلیل ورسوا ہوجائیں گے ،جس کی ابتداہوچکی ہے۔انہوں نے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے مزید کہاکہ سیاسی جماعتو ں سمیت دیگر اداروں میں کرپٹ لوگوں نے وطن عزیز کودونوں ہاتھوں سے لوٹ لوٹ کرتباہی اوربربادی کے دہانے پر پہنچادیا ہے اوراوپر سے جھوٹ پر جھوٹ بول کرعوام الناس کو بے وقوف بنارہے ہیں کہ ہم ددوھ کے دھلے ہوئے ہیں ہم نے کسی بھی قسم کی کرپشن نہیں کی جبکہ عالمی ادارے ان کی کرپشن کی سٹوریز Leaksکرچکے ہیں اورقدرت خداوندی کے عین مطابق مسلسل ان کے کرتوت ظاہرکئے جارہے ہیں ،عوام جہالت کوچھوڑکرعقلمندی کامظاہرہ کرتے ہوئے ان ظالموں،چوروں ،قاتلوں اورکرپٹ لوگوں کیساتھ اپنی وابستگیوں کوفوری ختم کرکے اپنی موجودہ اورآنیوالی نسلوں پر احسان کرے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہاکہ اگر آج ہی ان کرپٹ عناصر کوسخت سزائیں دیکر لوٹی ہوئی دولت واپس لے لی جائے تو پاکستان نہ صرف ترقی اورخوشحالی کے راستے پر گامزن ہوکر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوجائیگااوراقوام عالم میں اسلام اورپاکستان کا امیج تیزی سے بہترہوجائیگا،عوام کی بنیادی ضرورتیں پوری ہوناشروع ہوجائیں گی اورپاکستان جن گھمبیر مسائل کاشکارہوچکاہے فوری طورپرچھٹکارہ پالے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہاکہ صحافی اپنے پیشے کے تقدس کوسامنے رکھتے ہوئے سچے اورجھوٹے کی پہچان کریں اوراصل حقائق عوام کے سامنے لانے میں ہچکچاہٹ اورجانبداری کامظاہرہ نہ کریں اوربطورحقیقی صحافی اسلام اوراستحکام پاکستان کیلئے اپنا بھرپورکرداراداکریں۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    THANKS A LOT DR SAHIB….ALLAH TAALA AP PER MAZEED APNI NAZR E RAHMAT FERMAY AMEEN





WordPress Blog

WordPress Blog