ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی کھارامیں کھلی کچہری

Published on May 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

pol
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی) ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی کھارامیں کھلی کچہری، سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم میں عوام خفیہ طور پر تعاون کریں، سخت کاروائی کریں گے، مرزا عارف رشید ڈی ایس پی صدر سرکل، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید نے نواحی گاؤں کھارا میں کھلی کچہری لگائی، کھلی کچہری میں سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں ، صحافیوں اور اہلیان کھارا کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا ، اپنے مسائل زبانی بیان کرنے والوں کو ڈی ایس پی مرزا عارف رشید نے اپنے دفتر کا ٹائم دے دیا، اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے، عوام اپنے ارد گرد نظر رکھیں کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع پولیس کو دیں اور منشیات فروشوں جواریوں اور قبضہ مافیا کی نشاندہی کریں تاکہ عوامی تعاون سے سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جا سکے، میرے دروزے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اہلیان کھارا نے ہمیشہ پولیس کے ساتھ تعاون کیا ہے، مثبت سوچ کے حامل اہلیان کھارا قابل تحسین ہیں، اس موقع پر ایس ایچ او یونس ڈوگر اورچوکی انچارج مظفر حسین بھی موقع پر موجود تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes