محکمہ ریلوے کاماہ رمضان میں کرایوں میں 10سے25فیصدتک کمی کااعلان

Published on May 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments

images
اسلام آباد(یواین پی)حکومت پاکستان کی ہدایت پرمحکمہ ریلوے نے ماہ رمضان میں کرایوں میں 10سے25فیصدتک کمی کااعلان کردیا۔تفصیل کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پرمحکمہ ریلوے نے ماہ رمضان کے دوران مسافروں کے لیے ٹرینوں کے کرایوں میں10سے25فیصدتک کمی کااعلان کردیاہے ذرائع کے مطابق سال2015ء کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان میں عوام کوسستی سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے خصوصی رمضان پیکج کااعلان کیاہے اس پیکج کااطلاق یکم سے بیس رمضان المبارک7جون تا27جون تک ہوگااوریہ سہولت ایڈوانس ریزرویشن کی صورت میں مسافروں کومیسرہوگی ‘ ریلوے کی مختلف کلاسوں میں 10سے25فیصدتک کرایو ں میں کمی کی جائے گی جبکہ عیدالفطر کے موقع پربھی عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے کرایوں میں کمی کااعلان کیاجائے گااس سلسلہ میں تمام ریلوے اسٹیشن حکام کوآگاہ کردیاگیاہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes