ٹھیکیدار اور سکول انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت سیورج کا پانی زیر زمین پانی میں مل گیا

Published on June 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 527)      No Comments

UNP
کوٹ رادھاکشن (یواین پی)تفصیلات کے مطابق تحصیل کو ٹ رادھاکشن کے نواحی گاؤں متا میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول متا کی ہائی حصہ کی بلڈنگ واقع بگھیل سنگھ روڈ کی انتظامیہ نے لیٹرینوں کا پانی زیر زمین بور کر کے اس میں ملا دیا ہے جس کی وجہ سے قریبی علاقوں میں لگے نلکوں میں وہ مہلک پانی مکس ہوکر آنا شروع ہو چکا ہے یہ مجرمانہ فعل عرصہ دراز سے جاری ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین متعدد موزی بیماریوں میں مبتلا ہو کر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ ایک انکشاف کے مطابق جب یہ بلڈنگ مکمل ہو ئی تھی تو اس وقت محکمہ اور مقامی معززین کے علاوہ ایم پی اے صاحب کو بھی پتہ تھا لیکن اس کے باوجود یہ مجرمانہ کام کروا دیا گیا اور محکمہ ایجوکیشن نے بلڈنگ ہینڈ اوور کر لی ۔علاقہ مکینوں اس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ایجوکیشن حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس سیورج کے پانی کا بندوبست کیا جائے ورنہ ہم شدید احتجاج کریں گے اور اس معاملے کو الیکٹرونک میڈیاء پر بھی لے جائیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy