پانی میں بجلی؛خواجہ آصف کی نہرمیں ڈبکیاں

Published on June 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

06
سیالکوٹ(یو این پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے دفعہ 144 کو نظر انداز کرتے ہوئے نہر میں ڈبکیاں لگائیں اور خوب لطف اندوز ہوئے ، ایس ایچ او موترہ چھٹی کے مزے لوٹتے رہے اور یہ کہہ کر کارروائی سے معذرت کر لی کہ وہ تو اس روز چھٹی پر تھے اگر وہ ڈیوٹی پر ہوتے تو ضرور کارروائی کرتے ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف گرمی کی شدت سے تنگ آ کر موترہ نہر پر جا پہنچے جہاں انہوں نے نہر میں چھلانگ لگا کر خوب لطف اٹھایا ۔ ایس ایچ او موترہ کو واقعے کی اطلاع دی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ تو چھٹی پر تھے اس لئے کچھ نہیں کہہ سکتے اور وہ ڈیوٹی پر ہوتے تو ان کے خلاف ضرور کارروائی کرتے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes