فلوریڈا : کلب میں فائرنگ سے 50افر اد ہلاک 53زخمی

Published on June 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 421)      No Comments

555
آرلینڈو(یو این پی)امریکی ریاست فلوریڈاکےایک کلب میں  فائرنگ سے50 افرادہلاک اور50 افراد زخمی ہوگئےپولیس نے تین گھنٹے کے آپریشن کے بعدحملہ آور کوہلاک کرکے یرغمال افرادکوبازیاب کرالیا۔ امریکا نے واقعہ کودہشت گردانہ کارروائی قراردے دیا۔تفصیلات کےمطابق آرلینڈومیں ایک بارپھرخون کی ہولی کھیل دی گئی جنونی قاتل نےریاست فلوریڈا میں خوف کےسائےپھیلادئیے۔وحشت وبربریت کایہ واقعہ   ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب پیش آیاجہاں ایک جنونی  آرلینڈوشہرکےایک کلب میں گھس  گیااوراندھادھندفائرنگ کردی۔حملہ آورنےلوگوں  کوموت کےگھاٹ اتارنےکےبعد کئی افرادکویرغمال بھی بنالیا۔ پولیس نے تین گھنٹے کے آپریشن کے بعدملزم کوہلاک کرکے یرغمال افرادکوآزادی دلائی۔آرلینڈوپولیس چیف نے واقعہ کودہشت گردانہ کارروائی قراردیتے ہوئے کہاہےکہ حملہ آورکی شناخت عمر میتن کے نام سے ہوئی ہے جو امریکی شہری ہے جبکہ اس کے والدین کا تعلق افغانستان سے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme