پشاور : چارسدہ روڈ کے مختلف دیہات کے مکینوں کا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

Published on June 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 449)      No Comments

111
پشاور(یواین پی)پشاور کے علاقہ چارسدہ روڈ کے مختلف  دیہات کے مکینوں کے صبرکا پیمانہ لبریز ہوا تو وہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف  سڑکوں پرآئے اور چارسدہ روڈ کو پا نچ گھنٹےتک  ٹریفک کے لئے بند رکھا۔تفصیلات کےمطابق بیس گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ سے تنگ  پشاور  گاؤں ناساپہ، ناگمان، ہریانا اور خزانہ  کے مکینوں کا میٹرگھوما تو وہ سڑک پر نکل آئے۔ مشتعل مظاہرین کے ہاتھ جو لگا اٹھایا اور سڑک کو ٹریفک کےلئے بند کردیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ سحری اور تراویح اندھیرے میں ادا کرنا پڑتی ہیں گرمی میں پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ بل ادا کرتے ہیں لیکن پھربھی ان پر لوڈ شیڈنگ کا ظلم ڈھایا جارہا ہے۔مظاہرے کے باعث چارسدہ  روڈ شاہ عالم پل سے یریانا گاؤں تک پانچ گھنٹے تک ٹریفک کے لئے بند رہا پیسکو افسروں نے مظاہرین کو مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی تو مظاہرین کا غصہ بھی ٹھنڈا ہوا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy