عمدہ حکمت عملی کے باعث اشیاء کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ کا رحجان نہیں ہوا آصف سعید خان منیس

Published on June 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

veh
وہاڑی( یواین پی)صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن ، سپورٹس ، یوتھ افیئرز آصف سعید خان منیس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک سے قبل ہی قیمتوں میں چڑھاؤ کے رحجان کو کنٹرول کرنے کی حکمت عملی اپنا لی تھی پنجاب بھر کے ڈی سی او ز کے ذریعے اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے طلب کے پیش نظر رسد کے نظام کو بہتر بنایا گیا جس کے نتیجہ میں اشیاء کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ کا رحجان نہیں ہوا یہ بات انہوں نے وہاڑی رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہوئے کہی اس دوران ڈی سی او علی اکبر بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 5ارب روپے کی خطیر رقم کی سبسڈی دی ہے رمضان بازاروں میں اس سبسڈی کے تحت اشیائے خوردونوش عام مارکیٹ کی نسبت نمایاں فرق سے سستے داموں دستیاب ہیں پنجاب حکومت کے اس اقدام سے بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح عام آدمی ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے رمضان بازاروں کے لیے یکساں معیار مقرر کیا گیا ہے انہوں نے وہاڑی رمضان بازار کے انتظامات اور اشیاء کے معیار کو سراہا صوبائی وزیر اچانک رمضان بازار پہنچے تو کسی افسر کو ان کی آمد کا علم نہیں تھاصوبائی وزیر رمضان بازار کے بیشتر سٹالوں کا معائنہ کر چکے تھے جب ڈی سی او علی اکبر بھٹی اور دیگر افسران اطلاع ملنے پر رمضان بازار پہنچے صوبائی وزیر نے آٹے میں نمی کی مقدار چیک کی جو12.7 پائی گئی انہوں نے ہدایت کی کہ نمی کے اس تناسب کو مزید کم کرنے کے لیے مل مالکان کو ہدایت جاری کی جائے صوبائی وزیر کے دورہ کے دوران ایک سٹال پر موجود خریدار نے کہا کہ عام مارکیٹ اور رمضان بازار میں کوئی فرق نہیں پایا گیا میں نے آم اور مشروب کی بوتل خریدی جن کا رمضان بازار اور عام مارکیٹ میں ایک ہی ریٹ ہے صوبائی وزیر نے دریافت کیا کہ کیا آپ روزانہ خریداری رمضان بازار سے کرتے ہیں یا صرف آج خریداری کی ہے اس نے جواب دیا رمضان بازار سے روزانہ خریداری کرتا ہوں تو صوبائی وزیر نے کہاکہ اگر رمضان بازار میں اور عام مارکیٹ کے ریٹ میں فرق نہیں تو پھر آپ رمضان بازار ہی کو خریداری کے لیے کیوں ترجیح دیتے ہیں اس پر وہ خریدار لاجواب ہوکر وہاں سے چلا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes