ٹی او آرز پر ڈیڈلاک برقرار‘ پارلیمانی کمیٹی اجلاسوں میں وقت ضائع کرنے لگی

Published on June 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

tors1
اسلام آباد(یو این پی)پانامہ لیکس کے معاملے پر ٹی او آرز پر اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھ رہا۔ حکومتی رویے کے باعث ڈیڈ لاک برقرار رہنے کے بعد اپوزیشن نے حکومت کو نئی حکمت عملی بنانے کیلئے آئندہ ہفتے اجلاس طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹی او آرز پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات آگے نہیں بڑھ رہے۔ ڈیڈلاک برقرار رہنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں حکومت کے رویے اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ٹرمز آف ریفرنس کے حوالے سے ہونے والے اس اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس سے قبل تمام جماعتوں کے نمائندے اپنی قیادت سے مشاورت کریں گے جس کے بعد ٹی او آرز کے معاملے پر حکومت سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے یا پھر پارلیمانی کمیٹی میں شرکت یا بائیکاٹ پر غور کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes