اداکارہ ریما خان”آج“اپنی 48 ویں سالگرہ منارہی ہیں

Published on October 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

لاہور(یواین پی) نامور ادا کارہ ریما خان آج 27 اکتوبر بروز اتوار کو 48 برس کی ہو جائیں گی۔ریما خان 27 اکتوبر 1971ء کو پیدا ہوئیں۔ ریما نے ہدایتکار جاوید فاضل کی فلم “بلندی “سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا جبکہ فلم میں ان کے مد مقابل اداکار شان تھے۔مذکورہ فلم نے کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کئے۔ریما نے بطور ہیروئن متعدد فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ریما نے 7سال قبل امریکہ میں مقیم ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کر کے اپنا گھر بسا لیا اور اب وہ ایک بیٹے کی ماں بھی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy