حکومت ٹی اوآرزمان لے توہم سڑکوں پرکیوں نکلیں گے؟ ٗ عمران خان

Published on June 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

Imran
احتساب نوازشریف سے شروع کریں گے ،عمران خان سمیت سب کااحتساب ہوناچاہئے ٗانٹرویو
اس سسٹم کے ساتھ الیکشن نہیں لڑیں گے ،موجودہ الیکشن کمیشن کو چلنے ہی نہیں دیں گے ٗچیئر مین پی ٹی آئی عمران خان
اسلام آباد (یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ حکومت ٹی اوآرزمان لے توہم سڑکوں پرکیوں نکلیں گے؟احتساب نوازشریف سے شروع کریں گے ،عمران خان سمیت سب کااحتساب ہوناچاہئے۔ایک انٹرویومیں عمران خان نے کہاکہ پاکستان میں کمزور کے لئے کوئی تحفظ نہیں ہے ،یہاں صرف طاقتور کو بچانے کے لئے آئین ،جمہوریت اور قانون نظر آتا ہے ٗہم اگر سڑکوں پر آ جائیں تو کیا یہ مستعفی ہو جائیں گے ؟ہم نے جان کر ان کو وقت دیا کہ آپ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنا کر تحقیقات کر لیں حالانکہ تحقیقات کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ ان کا نام آنے پر انہیں اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے تھا اگر یہ حقیقی جمہوریت میں ہوتے ،اور اصل میں بات ہی اخلاقیات کی ہے ،ان کے پاس کوئی اخلاقی قوت رہ ہی نہیں گئی ،نواز شریف کے احتساب کے لئے جو بھی ہماری مدد کرتا ہے ہم ان کے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہیں کیونکہ یہ کوئی انتخابی الائنس نہیں ہے ،ملکی سربراہ سے شروع ہوں اور جس جس نے کرپشن کی ہے سب کا احتساب ہونا چاہئے ،آغاز نواز شریف اور عمران خان سے کر لیں ۔عمران خان نے کہاکہ موجودہ سسٹم کے ساتھ الیکشن نہیں لڑیں گے ،ہم اس الیکشن کمیشن کو چلنے ہی نہیں دیں گے ،اگر حکومت نے ٹی او آرز نہ مانے تو ہم ایسی تحریک شروع کریں گے کہ یہ اسلام آباد دھرنے کو بھول جائیں گے ۔عمران خان کا پاکستان عوامی تحریک اور ڈاکٹر طاہر القادری کے حوالے سے سوال پر کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کا حادثہ ہوا تو ہم نے مکمل سپورٹ کی ،دھرنے میں بھی ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ،ان کی بڑی جائز ڈیمانڈ ہیں ،آپ ان کو انصاف ہی نہ دیں ،میری ابھی طاہر القادری سے کوئی بات نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مشرف کی ڈکٹیٹر شپ سے زیادہ ظالم ہے مشرف دور میں اتنا خطرہ نہیں تھا اور نہ ہی ماڈل ٹاؤن جیسا کوئی سانحہ ہوا تھا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے میاں صاحب کو ان کی بیماری پر پھول بجھوائے تھے ،میرے پاس اتنے وسائل نہیں کہ میں لندن جا کر ان کی عیادت نہیں کر سکتا ،نوازشریف توملک میں ایساہسپتال نہیں بناسکے ،جہاں ان کاعلاج ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ کرپشن سے پاک پاکستان چاہتے ہیں ،جمہوریت میں احتجاج سیاسی جماعتوں کاحق ہے ، 22لاکھ بچے مدرسوں میں پڑھتے ہیں ،مدرسوں کی اصلاحات کی ضرورت ہے ،ہمیں امیراورغریب کی تعلیم میں فرق پیدانہیں کرناچاہئے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفادمیں ہے ،افغانستان میں امن جنگ سے نہیں مذاکرات سے آئے گا،ہمارے قبائی علاقوں میں امریکہ نے امن نہیں ہونے دیا،وزیراعظم ہوتاتوامریکہ کوپاکستان میں حملوں کی اجازت نہ دیتا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کراچی میں آئندہ الیکشن میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کریگی، آئندہ انتخابات میں حکومت کودھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog