شادی کیلئے میٹرک کی شرط، 82 سالہ بھارتی 47 ویں بار بھی فیل

Published on June 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

04
جے پور:(یو این پی) بھارتی شخص میٹرک میں فیل ہونے کی نصف سنچری کے قریب ہے ۔ شیو چرن اب بھی میٹرک کر کے شادی کرنا چاہتا ہے کہ عمر کی سنچری اور فیل ہونے کی نصف سنچری کے قریب پہنچنے والا بھارتی شہری انوکھا ریکارڈ بنانے کو ہے۔ راجستھان سے تعلق رکھنے والے 82 سالہ شیو چرن نے 47 بار میٹرک کا امتحان دیا لیکن کامیاب نہ ہو سکا۔ وہ 1969 سے لگا تار میٹرک کا امتحان دیتا آرہا ہے۔ جوانی کے دنوں میں شیو چرن نے وعدہ کیا تھا کہ وہ میٹرک کرنے کے بعد شادی کرے گا اور اب بھی وہ میٹرک پاس کر کے شادی کرنا چاہتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy