واپڈا حکام غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پائیں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی

Published on June 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

vvv
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے واپڈا حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پائیں کیونکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام خصوصا تاجر برادری مضطرب ہے جبکہ سحری و افطاری کے اوقات میں بجلی بند نہ کرنے کی حکومتی ہدایات کو بھی نظر انداز کیا جارہا ہے یہ بات انہوں نے ڈی پی او غازی صلاح الدین کے ہمراہ اپنے کمیٹی روم میں تاجروں کے نمائندوں اور واپڈا حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ایس ای میپکو وہاڑی چودھری اشفاق،صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی، سینیئر نائب صدر میاں ساجد آصف،جنرل سیکریٹری راؤ خلیل احمد ، صدر کریانہ ایسوسی ایشن وہاڑی محمد اسلم مدنی ، صدر گھی یلر ایسوسی ایشن مختار احمد بھٹی اور محمد ساجد موجود تھے ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے کہا کہ رمضان المبارک اور سخت گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام کے لیے ناقابل برداشت ہے حکومت ماضی کی نسبت بجلی کی ریکارڈ پیداوار حاصل کر رہی ہے تو میپکو حکام اس کے ثمرات عوام تک بھی پہنچائیں ڈی پی او غازی صلاح الدین نے کہا کہ ارد گرد کے اضلاع کے لیے بجلی کی تقسیم کے بارے میں ایس ای میپکومعلومات حاصل کر کے تاجروں کو مطمئن کریں تاجر راہنماؤں نے کہا کہ وہاڑی کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں برتا جاتا ہے ہمارا علاقہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کیوں شامل ہے بڑے شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی یہ امتیازی سلوک فوری بند کیا جائے اور مساوی بنیادوں پر شیڈول لوڈشیڈنگ کی جائے ایس ای میپکو چودھری اشفاق نے بتایا کہ حکومت پالیسی کے مطابق بڑے شہروں یا ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی جب سسٹم پر لوڈ بڑھتا ہے تو مجبورا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنا پڑتی ہے البتہ گزشتہ دوروز سے اپر پنجاب میں ہونے والی بارشوں کی نسبت بجلی کے استعمال میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے وہاڑی سرکل میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی لیکن اس میں ہمارا کوئی کمال نہیں اگر وہاڑی میں پشین گوئی کے مطابق بارشیں ہو جاتی ہیں تو یہاں شیڈول لوڈشیڈنگ میں بھی کمی آئیگی ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے ایس ای میپکو کو ہدایت کی کہ وہ تاجروں کے مطالبات کی روشنی میں میپکوکے اعلی حکام کو آگاہ کر کے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں کردار ادا کریں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog