مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کا ضمنی الیکشن جیت لیا

Published on June 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 849)      No Comments
06
سری نگر(یو این پی) مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کا ضمنی الیکشن جیت لیا ہے ۔یو این پی کے مطابق سابق وزیر اعلی مفتی محمد سعید کے انتقال کے بعد خالی پڑی اننت ناگ کی اسمبلی نشست پر22جون کو ووٹ ڈالے گئے اور ووٹنگ کی مجموعی شرح قریب34فیصدر ریکارڈ کی گئی۔ضمنی انتخاب کے بعد ہفتے کو ووٹوں کی گنتی کی گئی ۔ووٹوں کی گنتی کے مرکز کے آس پاس کے علاقوں میں دفعہ144نافذ رہا محبوبہ مفتی کے علاوہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والوں میں کانگریس کے ہلال احمد شاہ اور نیشنل کانفرنس کے افتخارحسین مسگر کے علاوہ پانچ آزاد امیدوار ایڈوکیٹ مجیب الرحمان، تیجندر سنگھ، منظور احمد خان ، مسرور احمد میر اور مشتاق احمدشاہ شامل ہیں زرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے کانگریس کے امیدوار ہلال احمد شاہ سے 6000زیادہ ووٹ لیے ہیں محبوبہ کے ووٹوں کی تعداد گیارہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes