علی گیلانی کی وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی اورشفایابی کے لیے دعا

Published on June 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 708)      No Comments

05
سری نگر(یو این پی) کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیئرمین سید گیلانی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی اورشفایابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری کشمیری قوم ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے اور آزمائش کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار لازم سمجھتی ہے۔ میڈیا کے مطابق میاں محمد نواز شرریف کی اہلیہ کلثوم نواز، بیٹی مریم نواز اور بھائی شہباز شریف کے نام ای میل کے ذریعے سے بھیجے گئے ایک پیغام میں سید علی گیلانی نے کہا کہ میری موصوف کے ساتھ سعودی عرب میں ایک ملاقات ہوئی تھی مجھے ان کی شرافت اور اچھے اخلاق نے متاثر کیا ہے۔میں اﷲ تبارک و تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ ان کی دل کے عارضہ کے لیے کی جا رہی سرجری ہر حیثیت سے کامیاب ثابت ہوا اور وہ جلد صحت یاب ہو کر گھر لوٹ آئیں اور ان کے متعلقین کو اﷲ تبارک و تعالیٰ ہمت اور حوصلہ عطاء فرمائے۔میڈیا کے مطابق سیدعلی گیلانی نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان یہاں کی حکومت اور سربراہ حکومت مظلوم کشمیری قوم کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں اور اﷲ تبارک و تعالیٰ کے بعد ہمارے یہی ظاہرہ سہارے ہیں جو ہماری مظلومیت میں ہماری مدد کرتے ہین اور ہمارے قومی کاز کی حمایت کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes