ڈرون حملے علاقائی سلامتی اورخودمختاری کے خلاف ہیں ؛ملیحہ لودھی

Published on July 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

03
نیویارک (یوا ین پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ڈرون حملے علاقائی سلامتی اورخودمختاری کے خلاف ہیں فوری بند کئے جائیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے ڈرون حملوں پر فوری پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ متاثرین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں اور تشدد اور انتہا پسندی بڑھاتے ہیں۔انہوں نے ڈرون کے مسلسل استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کااستعمال عالمی عزم کے خلاف ہے۔ملیحہ لودھی نے انسانی حقوق کی کونسل کی ڈرونز کے استعمال پر جاری پورٹ کے نتائج کی جانب توجہ دلائی ،اس رپورٹ میں ڈرونز کے استعمال پر کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی سمیت ڈرونز حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题