طلال فرحت کی دستاویزی فلم ’اٹھنّی‘‘ کو بھارت میں منعقد ہونیوالے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سے ’’اعزازی سرٹیفیکٹ‘‘ جاری

Published on July 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

Ath
کراچی( یواین پی) دسمبر۲۰۱۵ء ؁ بھارت کے شہر نیو دہلی میں ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلہ دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ۶۸ سے زائد ممالک سے وصول ہونے والی ۲۱۹ فلمیں دکھائی گئیں تھیں، فلمی میلے میں جیکولین فرنینڈس، کیتن مہتہ، دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سوسیڈیا،منسٹر آف ٹورزم آرٹ اینڈ کلچر کپیل شرماسمیت دیگر بڑی فلمی، ادبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ،پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت کی چھوٹے قد کے افراد پر مبنی دستاویزی فلم ’اٹھنّی‘‘ بھی دکھائی گئی، جو کہ ’’شارٹ فلم‘‘ کی کیٹاگری میں نامزد ہوئی تھی،انھوں نے’’ اٹھننی‘‘ فلم کو بین الاقوامی فلمی میلے میں شرکت کراکے پاکستان کے نام کو دنیاوی سطح پر مثبت انداز میں پیش کر کے حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے اس سلسلے میں خصوصی گفتگو میں طلال فرحت نے کہا کہ اس عیدالفطر پر فیسٹیول کے بانی و صدر رام کشور پارچہ کافلم کو تاریخی اعزازی سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر رام کشور کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر اس طرح سے ہم محبتیں بانٹتے رہیں گے تو وہ دن دور نہیں کہ جو ہماری سرحدیں صرف قانونی رہیں گی مگرمحبتوں کی سرحدیں کسی بھی قانون سے بالاتر ہوں گی اور انشااللہ امید ہے کہ مستقبل میں بھی فلمی میلے میں مزید فلموں کو بھیجیں گے انھوں نے مزید بات چیت میں کہا کہ اس عیدالفطر پر وہ خوش ہیں کہ ’’اٹھننی ‘‘ کو’’اعزازی سرٹیفیکٹ‘‘ جاری کیا گیا اور پہلی بار فلمی میلے میں ان کی دستاویزی فلم نے پاکستان کی نمائندگی مثبت انداز سے کی اور یہ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے بھی خوشی کا باعث ہے انھوں نے بتایا کہ یہ فلم ایک الگ موضوع ہونے کی بناء پر ’’شارٹ فلم‘‘ کی کیٹاگری میں منتخب ہوئی تھی جوکہ اسپیشل افراد پر مبنی تھی جس کا مرکز چھوٹا قدہے،کراچی اسٹیج و ٹی وی کے اداکار شاہد رانا کو مرکز بنا کر دنیا بھرسے چند چھوٹے قد رکھنی والی شخصیات کو چن کر فلم میں ان کے بارے میں تحقیق کر کے ان کے مسائل کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے، فلم میں پاکستانی شوبز اوردیگرشخصیات سمیت پی ٹی وی اسٹیج و ٹی وی کے اداکاروں نے بھی اپنے تاثرات ریکارڈ کرائے تھے اور اب’’اعزازی سرٹیفیکٹ‘‘ جاری کرنے پر دلی طور پرمبارکباد دی، یاد رہے طلال فرحت اس سے قبل پاکستان کی پہلی تاریخی سائکو تھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں اور اسی فیسٹیول میں ’’ہوٹل‘‘ دو ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog