ڈیڈلائن طے کیے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، یمنی حکومت

Published on July 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments
mosnad
صنعاء (یو این پی) یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ عبدالملک المخلافی نے کہا ہے کہ جب تک ضمانتیں نہیں دی جاتی ہیں اور ایک نظام الاوقات طے نہیں کردیا جاتااس وقت تک کوئی امن مذاکرات نہیں ہوں گے۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عبدالملک المخلافی نے صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کے ترجمان راجح بادی کے اس بیان کی تو ثیق کی جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ضمانتیں ملنے،ڈیڈلائن اور ہادی حکومت کی قانونی حاکمیت قبول کرنے کی صورت میں ہی امن مذاکرات بحال کیے جائیں گے۔کویت میں حوثی باغیوں اور صدر منصور ہادی کی حکومت کے درمیان 21 اپریل کو اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن اسماعیل ولد شیخ احمد کی ثالثی میں امن مذاکرات شروع ہوئے تھے۔یہ مذاکرات 2 ماہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہے تھے لیکن ان میں بحران کے پائیدار حل کے لیے کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہوسکی تھی اور صرف فریقین کے درمیان قیدیوں کا ہی تبادلہ ہوا تھا۔ان مذاکرات کے دوران عبدالملک المخلافی کی قیادت میں یمنی وفد گذشتہ سال اپریل میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرارداد پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes