تحریک احتساب چلنے والی ہے ،بڑی گردنیں بڑے پھندوں میں نظر آئیں گی،ڈاکٹرطاہر القادری

Published on July 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 908)      No Comments

1لاہور(یوا ین پی )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ تحریک احتساب چلنے والی ہے ،بڑی گردنیں بڑے پھندوں میں نظر آئیں گی کرپٹ حکومت کی رخصتی پر عوام کے ساتھ ساتھ شریف حکومت کے ’’ شریف النفس‘‘ اراکین بھی مٹھائیاں بانٹیں گے۔ترکی میں عالمی سازش کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ترک عوام اور حکومت ملکی استحکام قائم رکھنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ شریفوں کی کرپشن کا دنیا میں کہیں موازنہ نہیں۔شریف برادران کو آزادی کشمیر اور پاکستان کی سلامتی و بقا کے امور سے کوئی دلچسپی نہیں۔’’بادشاہ سلامت ‘‘چاہتے ہیں بس ان کے اثاثے ،اکاؤنٹس اور کاروبار سلامت رہیں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون انکے گلے پڑے گا۔14 بے گناہوں کے قتل عام پر آج تک کسی ایک بڑے افسر کو نہیں پکڑا گیا ،حکمرانوں کو علم ہے کہ وہ جس بڑے کو بھی ہاتھ لگائیں گے وہ وعدہ معاف گواہ بن جائیگا۔کلین چٹیں دینے اور لینے والے حساب کتاب کیلئے تیار رہیں،سرکاری محکموں کی چٹیں انکے کسی کام نہیں آئینگی۔وہ گذشتہ روز برمنگھم میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کر رہے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme