بھارت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریو ں کو حق خود ارادیت سے زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھ سکتا،شہباز شریف

Published on July 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

bazلاہور(یوا ین پی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم کے خلاف یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ منتخب نمائندے اور کارکن کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے یوم سیاہ کے موقع پر تقریبات میں بھرپور حصہ لیں۔ گزشتہ روزیہاں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریو ں کو حق خود ارادیت سے زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھ سکتا۔ہم کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بھارتی حکومت کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیئے کہ وہ گولیوں کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتی۔ بھارتی حکومت کی ظلم اور تشدد کی پالیسی نے کشمیری عوام کے دلوں میں آزادی کی تڑپ کو مزید جلا بخشی ہے۔ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ میں کشمیر کی بہادر ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے بیٹوں اور بیٹیوں نے آزادی کے لئے جام شہادت نوش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم کشمیریوں کے خون کی ارزانی پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔ عالمی برادری کو بھارت پر کشمیر میں آگ اور خون کا یہ کھیل فوری طور پر بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا چاہیئے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کا قتل انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری کو نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم روکنے کیلئے فوری اور عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، اراکین قومی اسمبلی پرویز ملک، مہر اشتیاق احمد، شائستہ پرویز ملک، صوبائی وزراء4 میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، ملک ندیم کامران، اراکین صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر، زعیم حسین قادری، منشاء4 اللہ بٹ اور دیگر منتخب نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes