بلوچستان میں سول اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے؛نواب ثناء اللہ زہری

Published on July 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 710)      No Comments

3
کوئٹہ(یوا ین پی ) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سول اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے اور بلوچستان وسائل سے مالا مال ہے اپنے ہی وسائل سے بلوچستان کو فلاحی صوبہ بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستانٍ انسٹوٹ آف ٹیکنیکل ایجو کیشن سے فارغ التحصیل اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کرنے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہر اقدام اٹھانے کیلئے تیار ہے بلوچستان وسائل کے حوالے سے اتنے مالا مال ہے کہ اگر گھر بیٹھے لوگوں کو ماہانہ 15 سے 20 ہزار روپے دیئے جائیں تو بھی دے سکتے ہیں اور اب اپنی تمام تر وسائل اپنے صوبے کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کریں گے بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی نہیں ہے اور ہمارے بچے مستقبل کے معمار ہے اور اپنے بچوں کی تعلیم، صحت کا ہر حوالے سے خیال رکھا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سول اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے جس کی وجہ سے ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکے ہیں اور صوبے کو فلاحی صوبہ بنائیں گے تاکہ عوام کو روزگار کے مواقع مل سکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog