آزاد کشمیر انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم ،پولنگ کل ہوگی

Published on July 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 735)      No Comments

02
مظفرآباد(یو این پی)آزاد کشمیر انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا وقت  ختم ہوگیا ہے  آزاد کشمیر میں پاکستان کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان انتخابی معرکہ جمعرات کے روز ہوگا۔تفصیلات کےمطابق  آزاد کمشیر کی 41 نشستوں پر انتخابات  کل ہورہے ہیں آزاد کشمیر میں 29 نشستوں پر مقابلہ ہوگا جبکہ مہاجرین کی 12 نشستوں پر وفاقی حدود میں پولنگ ہوگی ۔ میر پور  کے حلقہ ایل اے ون میں تحریک انصاف کے اظہر صادق ،پیپلز پارٹی کے محمد افسر شاہد اور ن لیگ کے چوہدری خالد میں مقابلہ ہوگا،ایل اے ٹو میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید،ن لیگ کے محمد نذیر اور تحریک انصاف کے ظفر انور کا مقابلہ ہوگا،ایل اے 3 میر پور میں تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود،پیپلز پارٹی چوہدری محمد اشرف اور ن لیگ کے چوہدری محمد سعید ٹکرائیں گے،ایل اے 9 کوٹلی میں پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی ن لیگ کے فاروق سکندر خان اور تحریک انصاف کے محمد نعیم میں ٹاکرا ہوگا،ایل اے 12 کوٹلی میں پیپلز پارٹی کے مطلوب انقلابی ن لیگ کے راجہ نثار احمد اور تحریک انصاف کے محمد رفیق نیر میں مقابلہ ہوگا،ایل اے 13 باغ  میں ن لیگ کے راجہ افتخار ایوب،مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان اور پیپلز پارٹی کے آصف علی خان کےدرمیان مقابلہ ہوگا۔ایل اے 14 باغ ٹو میں ن لیگ کے مشتاق منہاس،پیپلز پارٹی کے سردار قمر زمان اور تحریک انصاف کے خورشید احمد کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ایل اے 23 نیلم ویلی میں ن لیگ کے شاہ غلام قادر پیپلز پارٹی کے میاں وحید اور تحریک انصاف کے اخلاق رسول میں مقابلہ ہوگا۔ایل اے 25 مظفر آباد میں ن لیگ کے چوہدری شہزاد محمود پیپلز پارٹی کے سید بازل نقوی مسلم کانفرنس کے سید مرتضی گیلانی میں مقابلہ ہوگا،،ایل اے 27 چار مظفر آباد چار میں پیپلز پارٹی کے لطیف اکبر ن لیگ کے راجہ عبد القیوم خان ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کریں گے،ایل اے 28 مظفر آباد  میں ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر،پیلپز پارٹی کے اشفاق ظفر اور مسلم کانفرنس  وتحریک انصاف کے عارف زاہد میں مقابلہ ہوگا،،پیپلز پارٹی نے تمام 41 نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں ملسم لیگ ن نے 38 امیدوار میدان میں اتارے ہیں جبکہ دو نشستوں پر جماعت اسلامی اور ایک نشست پر جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صر سردارخالد ابراہیم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے،جبکہ تحریک انصاف نے 33 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔انتخابات میں مجموعی طور پر 430 امیدوار حصہ لیں گے،جبکہ رجسڑڈ ووٹوں کی تعداد 26 لاکھ 74 ہزار 586 ووٹرز ہیں،جن میں سے خواتین ووٹروں کی تعداد 11 لاکھ 90 ہزار 839 ہے،جبکہ مرد ووٹر 14 لاکھ 83 ہزار 747 ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes