اپوزیشن کا ایک پلیٹ فارم اور متفقہ ایجنڈا ضروری ہے‘شجاعت حسین

Published on July 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 439)      No Comments

images
لاہور( یوا ین پی) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق اور دیگر رہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید سے ملاقات کی جو مسلم لیگی قائدین کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ سینیٹر سراج الحق نے چودھری شجاعت حسین کو 27جولائی کو مسئلہ کشمیر پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ کانفرنس میں چونکہ تمام اپوزیشن جماعتیں موجود ہوں گی اس لیے مسئلہ کشمیر کے بعد الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر اور پانامہ لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کیلئے ٹی او آرز کے ایشوز پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم اور متفقہ ایجنڈا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی جماعتوں کو آگے آنا چاہئے جو واقعی اپوزیشن جماعتیں ہیں اگر اپوزیشن ایک ایجنڈا اور ایک پلیٹ فارم پر متحد و متفق نہیں ہو گی تو وہ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکے گی اس لیے انہیں مستقبل کا لائحہ عمل مل کر طے کرنا ہو گا اسی طرح الیکشن کمیشن میں اگر ایماندار، دیانتدار اور غیرجانبدار شخصیات شامل نہیں ہوں گی تو آئندہ انتخابات کے صاف و شفاف ہونے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes