وزیر اعظم کی میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن روانگی کا شیڈول تبدیل

Published on May 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

666
اسلام آباد:(یو این پی )  وزیر اعظم محمد نواز شریف نے میڈیکل چیک اپ کے لئے لندن روانگی سے متعلق اپنے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے وزیر اعظم نے پہلے 18 مئی کو روانگی کا پروگرام بنایا تھا مگر اب 20 مئی کے بعد ہی روانہ ہوں گے۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم لندن سے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایات لے کر آنے والے سینیٹر رحمان ملک کی آمد کے بعد لندن روانگی کے لئے اڑان بھریں گے کیونکہ رحمان ملک ہی سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور وزیر اعظم نواز شریف سے لندن میں متوقع ملاقات کے حوالے سے خصوصی پیغام لے کر آئیں گے اور گزشتہ روز رحمان ملک نے لندن میں پریس کانفرنس کے دوران سابق صدر کا پیغام مختصر الفاظ میں دے بھی دیا ہے کہ پیپلز پارٹی آئین اور جمہوریت کا ساتھ دے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题