ترکی : 42 صحافیوں سمیت 31 ماہرین تعلیم گرفتار‘ یورپی یونین کا اظہار تشویش

Published on July 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 655)      No Comments

Recep Tayyip Erdogan'
انقرہ (یو این پی) ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد کریک ڈاون جاری ہے۔ بیالیس صحافیوں سمیت اکتیس ماہرین تعلیم کو حراست میں لے لیا۔ ٹرکش ائیرلائن کے 211ملازمین کو بھی برطرف کردیا گیا ہے۔ یورپی یونین نے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد امریکا میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے بیالیس صحافیوں سمیت اکتیس ماہرین تعلیم کو گرفتار کر لیا۔ اکتیس ماہرین تعلیم کو استنبول اور چار دوسرے صوبوں میں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔فوجی بغاوت کے دوران ترک صدر کے ہوٹل پر حملہ کرنے والے سات فوجی اہلکاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ادھر گولن تحریک سے تعلق رکھنے پر ٹرکش ائیرلائنز کے دوسو گیارہ ملازمین کو بھی نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes