تعلیمی اداروں کی اپ گریڈ یشن ے43کروڑ 41لاکھ روپے مالیت کے 75منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ڈی سی او وہاڑی

Published on July 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 793)      No Comments

Ali
وھاڑی( یواین پی) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر وہاڑی علی اکبربھٹی نے ڈسڑکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈ یشن اور نا لی سولنگ کے43کروڑ 41لاکھ روپے مالیت کے 75منصوبوں کی منظوری دے دی تعلیمی اداروں کی اپ گریڈ یشن کے 5منصوبوں کو نا قابل عمل ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی وہاڑی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کے 40منصوبے پیش کئے گئے پانچ منصوبے ناقابل عمل ہونے کے بنا ء پر مستردکرتے ہوئے39کروڑ 11لاکھ روپے مالیت کے 35منصوبوں کی منظوری دے دی گئی اجلاس میں مختلف دیہات میں نالی اور سولنگ کے 4کروڑ 30لاکھ روپے مالیت کے 40منصوبے پیش کئے گئے جن کی منظوری دیتے ہوئے ڈی سی او نے متعلقہ افسرا ن کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کا م کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے اجلاس میں ڈی او پلاننگ محمد مظفر خان ،ای ڈی او ورکس خواجہ محمد صادق،ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ،اے ڈی ایل جی محمد اشفاق گل ،اسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ طارق حبیب نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes