عدلیہ کا احترام کیا، جبھی تو آج گھر بیٹھے ہیں: یوسف رضا گیلانی

Published on November 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

ملتان: (یو این پی) اپنی رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے عدلیہ اور اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھا ہے، نواز شریف بھی پارلیمنٹ کو مضبوط کریں، ان کا تو کورم ہی پورا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک سیاستدان خود کو بھٹو سے بڑا لیڈر کہتا ہے، حالانکہ قائد اعظم کے علاوہ بھٹو سے بڑا کوئی لیڈر نہیں، تبدیلی کے دعویدار کیسی تبدیلی لائیں گے؟انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل کا حل صرف الگ صوبہ ہے، پیپلز پارٹی کو انتخابات میں اکثریت حاصل ہوئی تو جنوبی پنجاب صوبہ ضرور بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 2018ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی اور بلاول بھٹو عوام کی امید ہوں گے، کہتے ہیں ہم نے قریہ قریہ پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کر لی ہے اور بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题