کراچی : پرویز مشرف کے چار بنگلے ضبط کرنے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد شروع

Published on July 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

03
 کراچی (یو این پی) اسپیشل جج اسلام آباد کے احکامات پر ڈسٹرکٹ جج ساوتھ نے عملدرآمدشروع کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کی کراچی میں جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج اسلام آباد کے احکامات پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائوتھ نے عملدرآمد شروع کرتے ہوئے چار بنگلے ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا جبکہ فیز8‘ خیابان فیصل کا بنگلہ نمبر 172 بھی ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا گیا جبکہ آرمی ہائوسنگ اسکیم کا ایک بنگلہ اور ایک پلاٹ بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔دوسری جانب ڈی ایچ اے کو کارروائی کرکے تین دن میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ڈی ایچ اے فیز8 کا بنگلہ نمبر 301 بھی ضبطگی کی فہرست میں شامل ہے۔ ناظر امین میمن نے ڈی ایچ اے کو پراپرٹیز جوں کی توں رکھنے کاخط لکھ دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题