دہشت گردی کا تعلق اسلام سے جوڑنا درست نہیں : پوپ فرانسس

Published on August 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

02
ویٹی کن (یوا ین پی)عیسائیوں کے عالمی روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ اسلام کی شناخت کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا درست نہیں۔ مسلمان تشدد پسند نہیں ہوتا‘ سماجی ناانصافی اور پیسے کی پوجا دہشت گردی کی بڑی وجوہات ہیں۔پولینڈ کے دورے سے اٹلی واپسی پر جہاز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اپنا حق حاصل کرنے کے لیے کوئی راستہ نہ رہ جائے تو دہشت گردی جنم لیتی ہے۔ دہشت گردی کی کئی وجوہات ہیں۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں میں بنیاد پرست گروپ ہوتے ہیں۔ انتہاپسند عیسائیت سمیت ہر مذہب میں ہیں۔پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ یورپ میں جاری سماجی ناانصافیاں نوجوانوں کو اسلحہ اٹھانے اور شدت پسندی کی راہ پر ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے فرانس میں کیتھولک پادری کے بہیمانہ قتل پر اسلام کی تنقید نہ کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع بھی کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy