ٹھٹھہ میں‌ناجائزتجاوزات کے خلاف آپریشن ،شہریوں‌کا احتجاج

Published on October 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ڈپٹی کمشنر محمد نواز سوہو کی جانب سے ٹھٹھہ شہرمیں قبضہ مافیا کی جانب سے کیے گئے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مہم کےآغاز کے تیسرے دن ٹھٹھہ کے بیوپاریوں کی جانب سے ڈی سی ٹھٹھہ کی اینٹی انکروچمینٹ ٹیم کے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ٹو اقبال حسین جنڈان،مختیارکارگھوراباڑی عبدالطیف عباسی،میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے عملدار عبدالغفورجاکھرو کے بدتمیزی والے رویے کے خلاف شہریوں کا سخت احتجاج،واپاری اتحادٹھٹھہ کے رہنماوں کی پیپلز پارٹی کے منتخب ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے چیئرمین کے امیدوار ممتاز چنڈ،پیپلز پارٹی کےضلعی صدر صادق میمن کے پی اے آفتاب میمن کوشکایت درج کروائی گئی،اس سلسلےمیں گزشتہ رات اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ ای ڈی سی اقبال
جنڈان،عبدلطیف عباسی،عبدالغفور جاکھروسمیت شاہی بازار ٹھٹھہ میں تجاوزات کو ہٹانے کے لیے کاروائی کی گئی جس دوران بیوپاریوں اور ای ڈی سی اقبال جنڈان کے درمیان بغیر کسی نوٹس کے کاروائی کرنے پر تلخ کلامی ہوگئی جسکےبعد میونسپل کمیٹی کے عملدار عبدالغفور جاکھرو کی جانب سے بیوپاریوں کوجان و مال کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دینے پر بیوپاریوں فیصل میمن،نومان مانکانی،لالا نعیم پٹھان،یوسف میمن اور درجنوں بیوپاریوں کےوفد نے بیوپاری اتحاد ٹھٹھہ کے صدر حاجی انیس میمن کو ایسی شکایت دی جس کے بعد بیوپاری اتحاد کی جانب سے پیپلز پارٹی کے منتخب ایم پی اے سید ریاض حسین شاھ شیرازی،میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے چیئرمین کے امیدوار ممتاز چنڈ،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر صادق میمن کے پی اے آفتاب میمن کوشاہی بازار
ٹھٹھہ میں بلواکر شکایت دی، اس موقعے پر بیوپاری اتحاد ٹھٹھہ کے صدر حاجی انیس میمن،ڈاکٹر کامران قریشی،حاجی وسیم میمن،مٹھا خان لاشاری اور دیگر نے شکایت دیتے ہوئے کہا کیڈپٹی کمشنر کی جانب سے تجاوزات کے خلاف شروع کی گئی مہم کے دوران ہم بیوپاریوں کو کوئی بھی نوٹس نہیں دیا گیا، اور بغیر
کسی اطلاع کے بیوپاریوں کے دکانوں کو رات دیر سے بڑی بڑی مشینری منگواکرنقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی، جس سے ہمیں لاکھوں کا نقصان ہوتا،جس کی وجہ سے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ٹو اقبال جنڈان اور میونسپل کمیٹی کے عملدار عبدالغفور جاکھرو کی جانب سے بیوپاریوں سے بدکلامی کی گئی اورا نہیں جانی و مالی نقصان پہچانے کی دھمکیاں دی گئی، اس موقعے پر پیپلز پارٹی کی منتخب ایم پی اے سید ریاض شاھ شیرازی نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کوفون کرکے بیوپاریوں کے تحفظات سے آگاھ کیا اور تجاوزات کے خلاف مہم کو عارضی طور پر بند کرکے بیوپاریوں سے 15 آکٹوبر بروز پیر کو میٹنگ کرکے بیوپاریوں کودرپیش مسائل حل کرکے مہم کو دوبارہ شروع کیا جائے، جبکہ میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے عملدار عبدلاغفور ہیجب جاکھروکی شکایت بلدیاتی وزیر سعید غنی کودیکر اسے عوام سے بدتمیزی والا رویہ اختیار کرنے اور دھمکیاں دینے کی شکایت دیکر اسکے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کرونگا،جس کے بعد ٹھٹھہ کے بیوپاریوں نے احتجاج ختم کرکے ضلعی انتظامیہ کے ہر جائیز کام میں تعاون کرنے کا واعدہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes