این جی اوز نمائشی کاموں کی بجائے حقیقی معنوں میں سماجی تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی

Published on August 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

NGO
وھاڑی (یواین پی) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ این جی اوز نمائشی کاموں کی بجائے حقیقی معنوں میں سماجی تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کریں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ضلع بھر کی این جی اوز کے عہدیدار ان کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی او سی مہر امیر بخش ،ایس این اے شیخ محمد خرم سلیم ،ڈی او لیبر کاشف عزیز ،ڈی او ماحولیات رانا صفدر علی ،ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر بھی شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹر کٹ کوارڈنیشن علی اکبر بھٹی نے کہا کہ این جی اوز جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کریں وہ خودان تقریبات میں شریک ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں صفائی سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے ضلعی انتظامیہ ضلع کی تنیوں تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے لیے کوشش کر رہی ہے انہو ں نے کہا کہ این جی اوز سیکٹر عوام میں صفائی کے بارے شعور اجاگر کرے اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے حوالہ سے بھی اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ کام نہ کرنے والی این جی اوز کی کوئی گنجائش نہیں کاغذی کا روائیوں تک محدود این جی اوز کی ر جسٹریشن منسوخ کر دی جائیگی ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر نے بتایا کہ اس وقت ضلع بھر میں 73 رجسٹر ڈ این جی اوز کا م کر رہی ہیں جبکہ 135میں سے کام نہ کرنے والی 62این جی اوز کی رجسٹریشن کو منسوخ کیا جا چکا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog